3cf57abf 054c 4890 b309 379e97029fa7

قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے 732 محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین کی بر طرفی کے خلاف ٹانک میں دھرنا

ٹانک: قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے 732 محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین کی بر طرفی کے خلاف ٹانک میں متاثرہ ملازمین نے احتجاجی جلوس نکالا اور دھرنا دیا ۔اور وزیراعظم پاکستان سے قبائلی اضلاع کے تمام برطرف ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔

محکمہ لائیوسٹاک قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے آفس سے احتجاجی جلوس نکال کر مشن روڈ سے ہوتا ہوا پریس کلب ٹانک کے سامنے دھرنا دیا ۔ ملازمین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے.

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد

ملازمین نعرہ بازی کرتے رہے اور قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کررہے تھے ۔پریس کلب ٹانک کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیوسٹاک میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ملازمین پچھلے دس یا اس سے بھی زیادہ عرصہ سے تعینات ہیں۔ اب حکومت نے قبائلی اضلاع کے محکمہ لائیوسٹا ک کے 732 ملازمین کی برطرفی کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

انھوں نے کہا کہ 732 ملازمین کی سروس ختم ہونے سے 732 خاندانوں کے ہزاروں افراد متاثر ہوکر ان کے گرم توے ٹھنڈے ہوئے ہیں۔ انھوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ لائیوسٹاک کے بر طرف 732 ملازمین کی بحالی کا حکم صادرکریں.