24a19309 8bbe 4141 8168 fdbb29538b91

وپیک کا تیل کی پیداوارمیں کٹوتی آئندہ ماہ بھی جاری رکھنے کافیصلہ

ویب رپورٹ : سعودی عرب کی زیرقیادت تیل پیدا کرنے والے ملکوں نے کوروناوائرس کے باعث لاک ڈائون میں نرمی اورتیل کی قیمتوں میں عارضی استحکام کے نتیجے میں تیل کی پیداوارمیں تاریخی کٹوتی آئندہ ماہ جاری رکھنے کافیصلہ کیاہے۔

تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ تیرہ رکن ممالک خصوصاً روس نے تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لئے اپریل میں اس فیصلے پراتفاق کیاتھا تاہم جسے بعدمیں دوماہ مئی اورجون تک توسیع دے دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا4اپریل کو ذوالفقار بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی
مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند

کوروناوائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے دنیاکے تمام ملکوں کی جانب سے لاک ڈائون کی پابندی کے باعث تیل کی طلب میں کمی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں اس کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوگئی ہیں۔