20181106061859098

ٹرائبل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ائن لائن کلاسز لینے کے منصوبے بائیکاٹ کا اعلان

اورکزئی: ٹرائبل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ائن لائن کلاسز لینے کے منصوبے بائیکاٹ کا اعلان ، قبائلی اضلاع میں نیٹ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے طلباء ائن لائن کلاسز لینے سے محروم ہیں، ٹی ایس ایف کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت ہماری لئے نیٹ سسٹم فراہم کریں یا ایس او پیز کے تحت یونیورسٹیاں کھولیں.

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند

ااگر حکومت نے یونیورسٹیاں نہیں کھولیں اور ائن لائن کلاسز کے بجائے کوئی دوسرا طریقہ نہیں نکالا تو ہمارا مستقبل تاریکیوں میں ڈوب جائیگا، ائن لائن کلاسز لینے کا منصوبہ قبائلی طلباء کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہیں.

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے قبائلی طلباء کیلئے متبادل طریقہ نہیں اپنایا تو ملک گیر سطح پر احتجاج کریں گے، ہم ٹرائبل سٹوڈنٹس فیڈریشن قبائلی اضلاع میں نیٹ سسٹم نہ ہونے کے باعث ائن لائن کلاسز لینے پروگرام سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں.