538902 24539780

ضم شدہ اضلاع کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اُٹھائے جائیں- وزیراعلیٰ محمود خان

وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت اجلاس،محکمہ صنعت کے تحت ضم شدہ اضلاع کے تیز رفتار ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کاجائزہ،

وزیر اعلی نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ ضم شدہ اضلاع کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اُٹھائے جائیں.

وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ نئے منصوبوں کے تمام مراحل کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ٹائم لائنز دی جائیں،ٹائم لائنز کے مطابق ان منصوبوں پر پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں زمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی .

مزید پڑھیں:  علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون وائس چانسلر تعینات

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضم شدہ اضلاع میں انصاف روزگار سکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کیلئے رواں مالی سال میں 1100 ملین روپے مختص ہیں ، انصاف روزگار سکیم کے تحت 90 فیصد قرضے تقسیم کئے جا چکے ہیں،انصاف روزگار سکیم کے تحت اب تک قبائلی اضلاع میں 3936 افراد کو قرضے فراہم کئے گئے ہیں ، رواں مالی سال کے آخر تک سو فیصد قرضے تقسیم کر دیئے جائیں گے.

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ضم شدہ اضلاع میں 1100 ملین روپے کی رقم سے چھوٹے پیمانے پر بلادسود قرضوں کی فراہمی کیلئے بھی ایک سکیم شروع کیا گیاہے، ضم شدہ اضلاع کے نوجوانوں کی فنی تربیت کیلئے سکالرشپ فراہم کرنے کا بھی ایک منصوبہ منظوری کیلئے متعلقہ فورم کو پیش کیا گیا ہے،منصوبےکے تحت قبائلی اضلاع کے پندرہ ہزار نوجوانوں کو سکالرشپ فراہم کئے جائیں گے.