Sultan muhammad khan

صوبائی وزیرِ قانون سلطان محمد خان نے پولیس کے ہاتھوں تشدد کی شکار حدیقہ نور واقعہ پر سخت نوٹس لے لیا

نوشہرہ: صوبائی وزیر خیبرپختونخوا برائے قانونی پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے سسرالیوں اور پولیس کے ہاتھوں ظلم بہمیانہ تشدد کی شکار حدیقہ نور واقعہ پر سخت نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل قانون اور انسانی حقوق ڈاکٹراسدعلی خان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کے قیام کا حکم جاری کردیا۔جس میں ڈائریکٹر اور اسٹنٹ ڈائریکٹر ایم اینڈ آر شامل ہونگے۔صوبائی وزیر نے اعیادہ کیا ہے کہ حدیقہ نور کے کیس میں پورا انصاف ہوگا۔صوبائی وزیر سلطان محمد خان نے مزید کہا ہے کہ ڈائریکٹریٹ جنرل جلد مکمل اور جامع رپورٹ پیش کرے۔قانون کے مطابق اس کیس میں حکومت پارٹی بنے گی اور ناانصافی اور ظلم کے خلاف ہمیشہ عوام کے لیے آواز اٹھاتے رہے گی۔اور یہ ہمارے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ویژن کے عین مطابق ہے۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان