f41cbfc3 1346 4f45 a7fd 678e9cd1faea

انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا بنوں ریجن کا دورہ

بنوں:انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا بنوں دورے کے موقع پر بنوں پولیس لائنز پہنچنے پر ڈی آئی جی بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی ، ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی ڈی پی او لکی مروت عبدالروف بابر قیصرانی، ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈاپور اور بنوں ریجن کے دیگر افسران نے آئی جی پی خیبرپختونخوا کو خوش آمدید کہا،

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی

اس موقع پر بنوں پولیس کے چاک و چوبند دستے  نے آئی جی پی خیبرپختونخوا کو سلامی پیش کی، آئی جی پی خیبر پختونخوا نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی ، پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں آئی جی پی نے شجرکاری مہم کے تحت پولیس لائنز میں پودا بھی لگایا۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک