download 1 18

چار رکنی خطر ناک راہزن گروہ گرفتار

پشاور:گرفتار ملزمان میں سے تین کا تعلق ضلع مردان جبکہ ایک کا تعلق چارسدہ سے ہے، گروہ کے دوارکان کو اس سے قبل گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان میں حضرت بلال، مبین شاہ ،عادل اور ذیشان شامل ہیں، گروہ کا سرغنہ اور مرکزی ملزم حضرت بلال اسلام آباد میں بال بچوں سمیت عارضی طور پر رہائش پذیر تھا، سرغنہ حضرت بلال ٹھاٹ باٹ کی زندگی بسر کر رہا تھا، سرغنہ پشاور آکر ساتھی کو بھی بلا کر وارداتیں کرتا تھا، واردات کے بعد ملزمان واپس اپنے اپنے اضلاع فرار ہو جاتے تھے،

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کےدوران 19 خطرناک وارداتوں میں ملوث ہونےکا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شہری کو قتل جبکہ متعدد کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چھینے گئے 93 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد، مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورموٹر سائیکل بھی برآمد،

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ

ایس ایس پی آپریشنزکے مطابق پولیس کی جانب سے جرائم برخلاف مال میں ملوث ملزمان کے خلاف نئی حکمت عملی اپنائی گئی ہے، پشاور کے تمام جرائم برخلاف مال کیسز کا سراغ لگا لیا گیا ہے، راہزنیوں میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،اس وقت کوئی کیس پینڈنگ نہیں ہے ، کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے،سابقہ ڈی پی او مردان سجاد خان نے بھر پور معاونت کی۔