e9e61b6b4d2e472c91315d5aff00a331 18

دنیا بھرمیں کرونا متاثرین کی تعداد 78 لاکھ جبکہ اموات 4 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 78 لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کرگئی،کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 40 لاکھ  سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 82 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32 لاکھ 94 ہزار 90 افراد کی حالت تسلی بخش ہے،امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 21 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

مزید پڑھیں:  سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا سے 7 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے، الیکشن کمیشن

برازیل امریکہ کے بعد 8 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 700 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی، روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ  20 ہزار سے بڑھ گئی،برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں،برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے،

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں،بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ ہو گئی،جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 8 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے،پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار تین سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ  20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔