download 2 7

ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن44 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات،اس وقت ملک کے 44 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے،بلوچستان کے 29، خیبر پختونخواہ کے 9، پنجاب کے 1 اور سندھ کے 5 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر،بلوچستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشک اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثرہوئے،

کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع متاثر،سندھ میں خیر پور ، تھرپارکر، سکھر،  شہید بے نظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو میں ٹڈی دل کے حملے،پنجاب میں میانوالی سے ٹڈی دل رپورٹ ہوا،

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، 1281 مشرکہ ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 38 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا، 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 320 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا،

مزید پڑھیں:  مردان، موٹر کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، 3افراد زخمی

بلوچستان میں 6 ہزار 500 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا،خیبر پختونخواہ میں 1000 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی،پنجاب میں 20 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے ہوا،سندھ میں گذشتہ روز 800 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا،اب تک پورے ملک میں 6 لاکھ 4 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔