2005131 1323954247

خیبرپختونخوا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مخصوص علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ

پشاور: وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس، صوبے میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا،صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مخصوص علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کے لئے لائحہ عمل کی منظوری ،اس لائحہ عمل کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

پشاور: ضلعی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت،جن مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ان کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ،فیس ماسک نہ پہنے پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ.

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی

اجلاس کو کورونا کے حوالے سے تدریسی ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کے سلسلے میں پیشرفت پر بریفنگ،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت سرکاری سطح پر کورونا ٹیسٹنگ کی مجموعی استعداد 3500 ٹیسٹس روزانہ ہے،اگلے ایک ہفتے میں اس استعداد کو 5000 ہزار تک بڑھایا جائے گا.

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اگلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی استعداد بڑھانے کے لئے پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

سرکاری سطح پر کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی استعداد کو بھر پور طریقے سے استعمال میں لانے کی ضرورت پر زور۔
آکسیجن سلینڈز کی زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس کے تحت کاروائی کرنے کا فیصلہ.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث

نجی ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں سے لی جانے والی فیسوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت ،ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کی سہولت کی نگرانی کے لئے ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ۔

وزیر اعلی نے ہدایات دی کہ سرکاری سطح پر ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کے لئے ٹائم لائینز دیا جائے،جن عوامی مقامات پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ان کو بند کر دیا جائے، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے دس دنوں میں پلان تشکیل دیا جائے،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں سہولیات کی نگرانی کے لئے بجٹ اجلاس کے بعد تمام وزراء کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی وزیر اعلی محمود خان