8a0b1f1f93db60c7aabd7d8b2a4b0d4077c57c34b01e3d1a4ea7fd48487b4b07

دنیابھرمیں کورونا وائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

ویب ڈسک : دنیا بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے باوجود یورپی ملکوں نے لاک ڈاون میں نرمی کردی ہے، برطانیہ میں روز مرہ استعمال کے علاوہ اشیا کی دکانیں بھی تقریباً تین ماہ میں پہلی بار کھول دی گئی ہیں،

فرانس میں دوسرے یورپی ملکوں کے سفر کی اجازت دےد ی گئی ہے جبکہ کیفے اور ریستوران بھی کھلے ہیں، دوسرے یورپی ملک بھی سرحدی پابندیوں میں نرمی کررہے ہیں، کوروناوائرس کے پھیلنے سے لےکر اب تک دنیا بھر میں تقریباً 80 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس کے باعث چار لاکھ35 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں،

نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک 4 لاکھ 35 ہزار 600 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 79 لاکھ 95 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 263 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 41 لاکھ 12 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،

کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 331 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 117,858 ہو گئی ہے، جب کہ 21 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں

برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 43,389 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 8 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 598 ہلاکتیں ہوئیں،

برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 36 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 41,698 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 95 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا،

یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,345 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئےہیں،

مزید پڑھیں:  فلسطینی پرچم گرانے پر دھماکہ، اسرائیلی شہری زخمی

فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,407 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,136 (اسپین میں گزشتہ 8 دنوں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی) افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہو چکی ہے،

میکسیکو میں 17,141 مریض، بیلجیئم میں 9,655، انڈیا میں 9,520، جرمنی میں وائرس سے 8,870 مریض، ایران میں 8,837 مریض، کینیڈا میں 8,146 مریض، روس میں 6,948، پیرو میں 6,688، نیدرلینڈز میں 6,059 افراد، سوئیڈن میں 4,874 (چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، ترکی میں 4,807، چین میں 4,634 (گزشتہ 49 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 3,896، چلی میں 3,323، پاکستان میں 2,729، انڈونیشیا میں 2,134، سوئٹزرلینڈ میں 1,938 (2 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، آئرلینڈ میں 1,706، کولمبیا میں 1,667، مصر میں 1,575، پرتگال میں 1,517، جنوبی افریقا میں 1,480، رومانیا میں 1,410، پولینڈ میں 1,247، بنگلا دیش میں 1,171، جب کہ فلپائن میں 1,088 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔