fe8fe335 c200 470e 9bae fe5d2c3bbd48

ضلع مہمند میں صدائے امن پروگرام، سی ایچ سی کے خلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ: ضلع مہمند میں صدائے امن پروگرام، سی ایچ سی کے خلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ، پشاور باجوڑ روڈ کو بلاک کردیا گیا، خواتین نے عملے رشوت اور بے ضابتگی کا الزام لگایا،
ضلع مہمند میں نادرا کی جانب سے قایم صدائے امن پروگرام سی ایچ سی سنٹر کے خلاف مستحق خواتین نے سینکڑی تعداد میں پشاور باجوڑ روڈ پر احتجاج کیا اور روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رکھا خواتین نے سنٹر کے عملے پر الزام لگایا کہ مخصوص لوگ رشوت لیتے ہیں اور مستحق خواتین کاکام نہیں ہوتے جبکہ سنٹر میں روزانہ بے ضابتگی ہوتی ہے انکا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کیلئے پینے کی پانی تک سنٹر میں موجود نہیں ہے، سنٹر کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ سنٹر میں تمام قبیلوں کا الگ الگ دن مقرر کئے گئے ہیں اور 100 خواتین کی بجائے سینکڑوں خواتین روزانہ موجود ہوتی ہے جبکہ SOP پر بھی عمل نہیں کیا جاتاہے جس سے بد نضمی پیدا ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پتنگ نامی افغانی جاں بحق