658a7912 6505 4342 ba68 118bbd347776

نئےکیسز کے بعد چین میں مزید 10 علاقے سیل

بیجنگ:چین میں صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ملک میں کورونا وائرس کے 49 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں، ان میں سے 36 کیسز دارالحکومت بیجنگ میں سامنے آئے ہیں جن کا تعلق ہول سیل فوڈ مارکیٹ سے بتایا جا رہا ہے جس سے لوگوں میں وبا کی نئی لہر کا خوف پیدا ہو گیا ہے جبکہ امریکہ میں دو مارہ کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تقریباً 80 لاکھ ہو گئی ہے جبکہ وبا سے 4 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں، فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین جہاں گذشتہ برس کورونا وائرس کا آغاز ہوا تھا اس میں بڑے پیمانے پر اس وبا کو قابو میں کر لیا گیا تھا تاہم پچھلے ہفتے بیجنگ میں وائرس کی نئی لہر دیکھنے میں آئی ہے جو کہ خطرے کی علامت بن گئی ہے۔

بیجنگ میں حکام 10 مزید علاقوں کو لاک ڈاؤن کر رہے ہیں تاکہ ہول سیل مارکیٹ سے پھیلنے والی کورونا کی نئی لہر کو کنٹرول کیا جا سکے, بیجنگ شہر کے ایک عہدے دار لی جُن جی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ نئے کیسز شمال مغربی صوبے ہیڈیئن کی دوسری ہول سیل مارکیٹ میں سامنے آئے ہیں،

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی

انہوں نے بتایا کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مارکیٹ اور قریبی سکول بند کیے جا رہے ہیں اور اس علاقے کی 10 کمیونیٹیز کو لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، بیجنگ میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد قومی صحت کمیشن کا کہنا ہے کہ بیجنگ کے قریبی صوبے ہیبئے میں تین نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے،

بیجنگ کی ژنفادی فوڈ مارکیٹ میں ورکرز، قریبی علاقوں کے لوگوں اور وہاں حال ہی میں آنے والے افراد کے بڑے پیمانے پر ٹیسٹ شروع کر دیے گئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ وہ علاقے کے 46 ہزار رہائشیوں کے ٹیسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جبکہ 10 ہزار افراد کے ٹیسٹ پہلے ہی کیے جا چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ

بیجنگ کی ہول سیل مارکیٹ کے قریبی رہائشی علاقوں کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جبکہ کئی شہروں میں رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیجنگ کا دورہ نہ کریں، حکام کوشش کر رہے ہیں کہ ان افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں جنہوں نے حال ہی میں ہول سیل مارکیٹ کا دورہ کیا ہے، مختلف کمپنیوں اور کمیونیٹیز نے اپنے سٹاف اور رہائشیوں سے ان کی حالیہ نقل و حرکت کے بارے میں دریافت کیا ہے،
حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو بیرون ملک سے آنے والے 10 افراد میں بھی وائرس پایا گیا ہے، یاد رہے کہ چین میں باہر سے آنے والے چینی شہری بھی وبا کے پھیلاؤ میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہیں، چین میں جو 177 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ان میں دو کی حالت تشویشناک ہے، اور کیسز کی یہ تعداد مئی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔