Pakistan 10

کورونا وائرس پھیلاؤ، پشاور شہر کے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

پشاور:کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات،صوبائی حکومت کے احکامات،صوبائی دارلحکومت کے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا.

ڈی سی پشاور کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری،سمارٹ لاک ڈاؤن اشرفیہ کالونی، چنار روڈ یونیورسٹی ٹاؤن، ڈانش آباد اور سیکٹر ای ٹو فیز ون حیات آباد میں لگایا گیا ہے،سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی.

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، شفیع نامی قیدی کی جیل میں خودکشی

ڈی سی پشاور کا مزید کہنا تھا کہ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا،ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی،ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی، علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں،خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی سی پشاور.

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت