karachi coronavirus hospital afp 1580810110

ملک بھر میں ٹیسٹنگ، صحت یاب مریضوں، زیر علاج اور آکسیجن بستروں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد :نیشنل کمانڈ سینٹر نے ملک بھر میں ٹیسٹنگ، صحت یاب مریضوں، زیر علاج اور آکسیجن بستروں کی تفصیلات جاری کر دیں

آزاد جموں و کشمیر میں 11 ہزار 290 ٹیسٹ ہو چکے، 264 مریض صحت یاب، 386 مریض زیر علاج ہیں،آزاد جموں و کشمیر میں 68 آکسیجن بیڈ موجود، 10 زیر استعمال ہیں.

بلوچستان میں 38 ہزار 196 ٹیسٹ ہوئے، 2916 مریض صحت یاب، 100 مریض زیر علاج ہیں،بلوچستان میں 262 آکسیجن بیڈز، 67 زیر استعمال ہیں.

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

گلگت بلتستان میں 11 ہزار 382 ٹیسٹ ہوئے، 728 مریض صحت یاب، 61 مریض زیر علاج ہیں،گلگت بلتستان میں 43 آکسیجن بیڈز، 10 زیر استعمال ہیں.

اسلام آباد میں 83 ہزار 693 ٹیسٹ ہوئے، 2037 مریض صحت یاب، 231 مریض زیر علاج ہیں،اسلام آباد میں 262 آکسیجن بیڈز، 81 زیر استعمال ہیں.

خیبر پختون خواہ میں ایک لاکھ 4 ہزار 257 ٹیسٹ ہوئے، 4692 مریض صحت یاب، 959 مریض زیر علاج، صوبے بھر میں 1081 آکسیجن بیڈز، 433 زیر استعمال ہیں.

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی

پنجاب میں 3 لاکھ 66 ہزار 435 ٹیسٹ ہوئے، 17 ہزار 730 مریض صحت یاب، 4778 مریض زیر علاج، پنجاب بھر میں 3500 آکسیجن بیڈز، 1892 زیر استعمال ہیں.

سندھ میں 3 لاکھ 7 ہزار 412 ٹیسٹ ہوئے، 28 ہزار 23 مریض صحت یاب، 1916 مریض زیر علاج، صوبے بھر میں 739 آکسیجن بیڈز، 540 زیر استعمال ہیں.