corona 1 3

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 ہو گئی

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4443 نئے کیسز رپورٹ.

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921.ہو گئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری.

چوبیس گھنٹوں میں کورونا مزید 111 زندگیاں نگل گیا،ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2839 ہوگئی.

مزید پڑھیں:  عامر تانبا پر فائرنگ میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے،وزیرداخلہ

پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 55878 ہو گئی،سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 55581 ہو گئی،خیبر پختونخوا 18472، بلوچستان 8327 کورونا کیسز رپورٹ،اسلام آباد 8857 ، گلگت بلتستان 1143، آزادکشمیر 663 کیسز رپورٹ.

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25015 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،ملک بھر میں تاحال 9 لاکھ 22 ہزار 665 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1081 ہوگئی،سندھ 853، خیبرپختونخوا میں 707 اموات ریکارڈ،بلوچستان 85 ، اسلام آباد 83، گلگت بلتستان میں 17 اموات ریکارڈ، آزاد کشمیر میں 13 لوگ کی اموات ہوئی.

مزید پڑھیں:  افغانستان میں بارش اور سیلابی ریلے ، 33افراد جاں بحق

ملک بھر میں 820 اسپتالوں میں کورونا کے 8431 مریض زیرعلاج،کورونا سے متاثرہ 56390 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں.