peshawar sealed express 625 1592233436

پشاور میں کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات۔مزید تین علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

پشاور: ۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات مزید تین علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا.

ڈپٹی کمشنر پشاور کا مزید کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن یونین کونسل آسیہ، شینواری ٹاؤن،سیکٹر ایف تھری فیز VI) (حیات آباد میں لگایا گیا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی.

مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبورٹ زائرین کی رہنمائی کرینگے

ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا،ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی،ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی،علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں،خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ