81344 RUS200611COVIDVACCINERTR 1592116968185

ڈیکسامیتھازون سے کورونا وائرس کی مریض کی زندگی بچائی جا سکتی ہے – برطانوی ماہرین

ڈیسک رپورٹ: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک ٹیم کی نگرانی میں ہونے والی آزمائش کے دوران ہسپتال میں داخل کووِڈ19 کے دو ہزار مریضوں کو ڈیکسامیتھازون دی گئی اور پھر ان کا مقابلہ چار ہزار ایسے مریضوں سے کیا گیا جنھیں یہ دوا نہیں دی گئی۔

وینٹیلیٹرز پر رکھے گئے مریضوں کے موت کے خطرے میں 40 سے 25 فیصد کمی آئی۔ جن مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت تھی ان میں موت کے خطرے میں 25 سے 20 فیصد کمی آئی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

محققین کے سربراہ، پروفیسر پیٹر ہوربی کا کہنا ہے ‘اب تک صرف یہ ہی ایک دوا ہے جس نے ہلاکت کی شرح کو کم کیا ہے، اور خاصی حد تک کم کیا ہے۔ یہ بہت بڑی پیش رفت ہے۔’

ایک اور محقق پروفیسر مارٹن لینڈرے کہتے ہیں کہ جن مریضوں کو مصنوعی تنفس کی ضرورت ہوتی ہے ان میں آٹھ میں سے ایک مریض کی جان اس دوا سے بچ سکتی ہے۔

اسی طرح جو مریض آکسیجن پر ہیں ان میں 20 سے 25 مریضوں میں سے کم سے کم ایک مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی

محققین کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ میں وبا کے آغاز کے ساتھ ہی یہ دوا مریضوں کو دی جاتی تو پانچ ہزار کے لگ بھگ زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں۔

اور غریب ملکوں میں جہاں کووڈ 19 کے مریضوں کی بڑی تعداد ہے وہاں اس سستی اور وسیع پیمانے پر دستیاب دوا سےزندگیاں بچائی جا سکتی ہیں ماہرین.