413726 645991612

آئی جی ایف سی کا ساؤتھ جنڈولہ کا دورہ

وزیرستان: آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل نیم قبائلی علاقہ سب ڈویژن جنڈولہ کا دورہ دورے کے موقع پر 173 دکانوں پر مشتعمل تعمیر کردہ مارکیٹ کا افتتاح کردیا اور آپریشن راہ نجات سے متاثرین میں 28 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے،آپریشن راہ نجات کے دوران جنڈولہ بازار بھی مسمار ہوا تھا جو فرنٹیر کور ساوتھ کی کوششوں سے بیٹنی قبائل کو 173 دکانوں پر مشتعمل نیا مارکیٹ بنایا گیا جسکا باقاعدہ افتتاح اور دکانداروں میں دکانوں کی چابیاں آئ جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل اظہر قبال عباسی نے کیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر نیک نام خٹک سکاوٹس کمانڈنٹ مظہر حسین کرنل قاسم اور ڈپٹی کمشنر بھی موجود تھے بیٹنی قبائل نے مہمان خصوصی کو روایتی لنگی پہنائ اور پر وقار طریقے سے استقبال کیا میجر جنرل اظہر اقبال عباسی نے آپریشن نجات سے متاثر ہونے والے بیٹنی قبائل فیز ون میں اٹھائس لاک روپے کے چیک بھی تقسیم کئے اور بیٹنی قبائل قربانیوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج اپنے عوام اور ملک کی خاطر ہر قسم قربانیوں کے لیے تیار ہے آج جو وزیرستان میں امن آیا ہے یہ آپ لوگوں اور پاک فوج کی قربانیوں سے آیا ہے بیٹنی قوم کے قبائل نے میجر جنرل اظہر اقبال عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی