news 1465825726 3611

لنڈی کوتل علاقہ ولی خیل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لنڈی کوتل: مظاہرین نے احتجاجاً پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کر دیا، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،شاہراہ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں، افغانستان اور اتحادی افواج کے لیے سپلائی معطل، بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے باعث علاقے میں ٹیوب ویلز بند ، پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی، 48 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹوں کے لیے بجلی فراہم کی جاتی ہے، شدید گرمی کے باعث عوام بلبلا اٹھے، بجلی نہ ہونے کے باعث علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں،علاقے میں غیر منصفانہ بجلی سپلائی کا نوٹس لیا جائے، بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، مخالفین کیلئَے مخبری کے شبے میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل