Untitled 1 4

ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری – متاثرہ افراد کی تعداد 160,118 تک جا پہنچی

اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا نے مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3093 ہوگئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے، چوبیس گھنٹوں میں مزید 5358 کیسز ریکارڈکئے گئے،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 ہوگئی ہیں، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہیں، پنجاب میں کورونا کیسز 60 ہزار 138ہو گئی ہیں ، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 59983 ہوگئی، خیبر پختونخواہ میں 19613، بلوچستان میں 8794 کورونا کیسز رپورٹ، اسلام آباد میں کورونا کیسز 9637، گلگت میں 1214، آزاد کشمیر میں 740 ہوگئے ، ملک میں چوبیس گھنٹوں میں 31 ہزار 500 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں ابتک  9 لاکھ 82 ہزار 12 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1202 ہوگئی، سندھ میں 916، خیبر پختونخواہ میں 755 اموات ریکارڈ، بلوچستان میں 93 ، اسلام آباد میں 94 اور گلگت میں 18, آزاد کشمیر میں 15 اموات ریکارڈ، ملک بھر میں 809 اسپتالوں میں کورونا کے 7685 مریض زیر علاج، ملک میں کورونا کے متاثرہ 59 ہزار 215 مریض صحتیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل