Untitled

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری – متاثرہ افراد کی تعداد 165,062تک جا پہنچی

اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 136 افراد جان کی بازی ہار گئے،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3229 ہوگئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 4944 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 062 ہوگئی، سندھ  میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، سندھ میں کورونا کیسز 62 ہزار 269، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 61 ہزار 678 ہوگئی، خیبر پختونخواہ میں 20182، بلوچستان میں 8998 کورونا کیسز رپورٹ، اسلام آباد میں کورونا کیسز 9941، گلگت میں 1225، آزاد کشمیر میں 769 ہوگئے ،

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ

ملک میں چوبیس گھنٹوں میں 28 ہزار 824 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1265 ہوگئی، سندھ میں 964، خیبر پختونخواہ میں 773 اموات ریکارڈ، بلوچستان میں 99 ، اسلام آباد میں 95 اور گلگت میں 18, آزاد کشمیر میں 15 اموات ریکارڈ، ملک بھر میں 809 اسپتالوں میں کورونا کے 7496 مریض زیر علاج، ملک میں کورونا کے متاثرہ 61 ہزار 383 مریض صحتیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید