Asad umar 604x270 1

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعدادو شمار جاری

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعدادو شمار جاری ہے،گزشتہ 3 ہفتوں میں رپورٹ ہونے کورونا کیسز کی تعداد کا جائزہ لیا گیا، این سی او سی کے مطابق مسلسل پانچویں دن کورونا کے پازیٹو کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے،مُلک بھر میں مزید 103 وینٹی لیٹرز فراہم،مجموعی تعداد 1503 ہوگئی،ہسپتالوں کی مزید طلب و ضرویات کے مدنظر 2150 مزید آکسیجن بیڈز فراہم کر دئیے گئے،

مزید پڑھیں:  صوبہ کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہیں بند

آزاد کشمیر میں 60, بلوچستان میں 200 آکسجینیٹڈ بیڈز فراہم کیے جائیں گے،گلگت بلتستان میں 40، اسلام آباد میں 450، خیبر پختونخواہ میں 400 بیڈز دئیے جائیں گے،پنجاب اور سندھ کو بھی 500, 500 مزید آکسیجینیٹڈ بیڈز کی سہولت میسر ہوگی،مُلک بھر میں ٹریسنگ کی صلاحیت میں 65 فیصد اضافہ, جولائی کے درمیان تک مجموعی صلاحیت ایک لاکھ یومیہ تک پہنچ جائے گی،آزاد کشمیر،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے،

مزید پڑھیں:  صدہ، فلائنگ کوچ اور کار پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد گرفتار

کورونا سے مرنے والے 74 فیصد افراد کی عمر 50 سال سے زائد ہیں، 73 فیصد مرنے والے مریض دیگر پرانے امراض میں بھی مبتلا تھے،91 فیصد مریضوں کی اموات ہسپتال میں ہوئی, اوسط قیام 5 روز رہا،مرنے والے افراد میں 76 فیصد تعداد مرد مریضوں کی ہے۔