Untitled 2 1

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری – متاثرہ افراد کی تعداد 171,666 ہوگئی

‏ملک بھرمیں کوروناکے مزید 6 ہزار604کیسزرپورٹ ہوئے، این سی او سی کے مطابق ‏24گھنٹوں کےدوران ریکارڈ 153افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے،‏ملک بھرمیں کوروناسےمجموعی  اموات کی  تعداد3ہزار382ہوگئی،‏ملک بھرمیں کوروناکیسزکی تعدادایک لاکھ 71ہزار666ہوگئی،

‏گزشتہ 24گھنٹوں میں سب سےزیادہ31ہزار681 ٹیسٹ کیےگئے،‏مجموعی طور پر10لاکھ 42 ہزار787 ٹیسٹ کیےجاچکےہیں، ‏جون کے 19 دن  ملک بھر  ایک لاکھ سے زائد  کوروناکیسز رجسٹرڈ، 1800سے زائد اموات،‏ملک بھر میں63ہزار504کورونا سے متاثرہ افراد صحتیاب ہوگئے،

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد میں زہر آلود سیب کھانے سے 2بچے جاں بحق

‏پنجاب میں کورونا سے ایک ہزار347اموات ہوئیں،‏سندھ میں ایک ہزار13کورونا وائرس سے اموات رپورٹ،‏خیبرپختونخوامیں کورونا وائرس سے 789اموات ہوئیں،‏بلوچستان 100،اسلام آباد 95 اورگلگت بلتستان میں 21اموات ہوچکی ہیں،‏اسلام آبادمیں کوروناوائرس کیسزکی تعداد 10ہزرا279ہے،‏اسلام آباد میں اب تک2ہزار770کورونامریض صحتیاب ہوچکےہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا