ملاکنڈ میں تھانہ درگئی کے اہلکاروں پر دوران چھاپہ اشتھاری ملزم کی فائرنگ

ملاکنڈ: ملاکنڈ میں تھانہ درگئی کے احاطے میں فائرنگ سے لیویز اہلکار شاہ حسین موقع پر جاں بحق ہو گئے، چھاپہ اسسٹنٹ کمشنر کے موجودگی میں مارا گیا ، لیویز اہلکار بمعہ لیڈی پولیس گھر میں داخل ہوئے تو ملزم نے فائرنگ کردی ، ملزم نے اہلکار کو گولی مار کر گھر کے دوسرے دروازے سے بھاگنے میں کامیاب ہوا، واقعہ رونما ہونے میں ناقص حکمت عملی شامل ہے ، ملزم کا گھر مسمار کیا جارہا ہے ، علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔