15virus pakistan 1 mobileMasterAt3x

ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 185,034 ہوگئی،جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3695

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 3,946 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد 185,034 ہوگئی ہے ۔

پنجاب 68308 ، سندھ میں 71092 ، خیبرپختونخوا میں 22633 ، بلوچستان میں 9587 ، اسلام آباد میں 11219 ، گلگت بلتستان میں 1326 اور آزادکشمیر میں 869 مریض ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید کے خلاف سنگین الزامات پر انکوائری شروع

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 105 اموات کے بعداس وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3695 ہو گئی ہے جبکہ اس دوران وائرس کے 24,599 ٹیسٹ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ

اب تک کورونا وائرس کے 73,471 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.