خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار887 ہوگئی

پشاور: محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 869 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 499 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں. صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار887 ہوگئی ہے.

کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 1 ہزار 712 مریض صحت یاب ہوے ہیں. صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 11097 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ہزار257 ہوگئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 422 افراد انتقال کرچکے ہیں.

پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں.
پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 152 افراد متاثر ہوئے ہیں.