794903 guterres

اسرائیل فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کے انضمام سے باز رہے – سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا انتباء

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے اسرائیل پرزوردیاہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کے انضمام سے بازرہے، انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہاکہ یہ انضمام نہ صرف عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی بلکہ دوریاستی حل کے لئے بھی نقصان دہ ہے اوراس سے مذاکرات کی بحالی کے امکانات بھی معدوم ہوجائیں گے،

مزید پڑھیں:  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، 16 افراد شہید

ادھرفلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے خبردارکیاہے کہ اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے کے انضمام کے فوری اورخوفناک نتائج برآمدہوں گے۔انہوں نے کہاکہ کئی عشروں سے اسرائیل کامقصد ہے کہ فلسطین کی زیادہ سے زیادہ اراضی کو ہتھیالیاجائے۔

مزید پڑھیں:  الشفا ہسپتال اور خان یونس میں اسرائیلی حملے،مزید62فلسطینی شہید