کورونا وائرس سے گورنمنٹ ڈگری کالج شانگلہ سوات کے لائبریرین دم توڑ گئے

تخت بھائی: تحصیل تخت بھائی کے علاقہ یوسی مکوڑی انور خان کلی سے تعلق رکھنے والا گورنمنٹ ڈگری کالج شانگلہ سوات کے لائبریرین شعیب خان جو چند دن پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے ایل آر ایچ پشاور میں دم توڑ گئے،

نماز جنازہ آج بروز جمعہ بوقت 6:30 بجے شام انکے آبائی گاوں انور خان کلے میں ادا کی جائیگی، وہ تحصیل کونسل تخت بھائی میں جے یو آئی (ف) کے سابق پارلیمانی لیڈر حاجی سعید خان مکوڑی اور ریجنل ایجوکیشن کالج تخت بھائی کے پرنسپل حنیف خان کے بھائی تھے۔