pakistan

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25ہزار سے تجاوز کر گئی، مجموعی اموات 914

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران24 افراد جاں بحق ،صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 914ہوگئی ہے.

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 437 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25ہزار 380ہوگئی.

مزید پڑھیں:  وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات،دہشتگردی ختم کرنےکا عزم

کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 345مریض صحت یاب ،:صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 12149متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی8 ہزار827 ہوگئی ہے،پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 441افراد انتقال کرچکے ہیں،پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 10 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں،پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 222افراد متاثر ہوئے ہیں.

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان