2020 04 10T101626Z 1381094164 RC2M1G9O1B56 RTRMADP 3 HEALTH CORONAVIRUS VACCINE min 196839244 1586956004 scaled

کرونا کے موثر ویکسین تیار، عالمی ادارہ صحت نے ویکسین کے نام بتا دیئے

جینیوا : عالمی ادارہ صحت کے سائنسدانوں نے کرونا ویکسین کی صف میں اسٹرا زینیکاکی تیار کی جانے والی ویکسین کو اب تک کی سب سے بہترین ویکسین قرار دیا جارہا ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سائنس دانوں نے کرونا ویکسین کی فہرست تیار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹرا زینیکا کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی کورونا ویکسین سب سے مضبوط امیدوار ہے،

ڈبلیو ایچ او کی سائنسداں سومیا سوامیناتھن نے کہا کہ دو سو سے زائد کرونا ویکسین کی فہرست میں موڈرانا کی کوویڈ 19 ویکسین بھی زیادہ پیچھے نہیں، جبکہ اب تک دو سو ویکسین میں سے 15 کے کلینیکل ٹرائلز ہوچکے ہیں،ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اسٹرا زینیکا ویکسین کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر اسٹیٹیوٹ نے آکسفورڈ ویکسین گروپ کے ساتھ ملکر تیار کررہی ہے،

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان

ڈبلیو ایچ او کو سائنس داں کا کہنا تھا کہ اس ویکسین کو ایک چمپینزی پر آزمایا گیا تھا جو ویڈینو نامی وائرس میں مبتلا ہوگیا تھا، ویکسین کے استعمال سے چمپینزی کے جسم میں پروٹین پیدا ہوا جس کی مدد سے وائرس کا خاتمہ ہوا اور جسم کے متاثر ہونے والے حصے دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئے،

موڈرنا اور نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے الرجی اور متعدد امراض کی جانب سے مشترکہ طور پر ویکسین کا ٹرائل کیا جا رہا ہے،کمپنی نے ٹرائل کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ 25 مائیکرو گرام کی دو ویکسین کی خوراکوں سے پتہ چلا ہے کہ ٹرائل کے 43 دن تک انسانوں میں اینٹی باڈیز اسی لیول پر تیار ہوئیں جو کرونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں،

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر

امریکی کمپنی نے پہلے مرحلے میں 15، 15 افراد کے تین گروپس پر اس ویکسین کی آزمائش کی تھی جس میں پندرہ افراد کے گروپ کو 25 مائیکرو گرام ڈوز دی گئی تھی جبکہ دوسرے پندرہ افراد کے گروپ کو سو اور تیسرے پندرہ افراد کے گروپ کو 250 مائیکروگرام خوراک انجیکشن کے ذریعے دی گئی تھی جس کے نتائج اب سامنے آگئے ہیں،

واضح رہے کہ موڈرنا، اسٹرا زینیکا پلز، پلفزر، جانسن اینڈ جانسن اور مارک اینڈ کو طب کی ان دوسو کمپنیوں میں شامل ہیں جو کرونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں، جس میں پہلے سے زیادہ موثر ویکسین  اسٹرا زینیکا کی قرار دی جارہی ہے جس کے بعد دوسرا نمبر موڈرنا کا ہے۔