Fawad Chaudhry 1 1280x720 1

پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار – فواد چوہدری

اسلام آباد : وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار کر لی گئی ہے اور اس ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی جائے گی ،تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر خوشخبری دیتے  ہوئے کہا ہے  کہ الحمداللہ پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ اس ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی جائے گی ، این آر ٹی سی کو بہت مبارک ہو،

مزید پڑھیں:  بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

انہوں نے مزید کہا کہ  اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو کہ پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں ۔یہ تمام مشینیں یورپی یونین کے معیار کے مطابق ہیں،واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث 4ہزار 118  افراد جان کی بازی  ہار گئے ،جبکہ کورونامریضوں کی تعداد 2لاکھ 2ہزار 955 تک جا پہنچی ہے ۔ ملک بھر کے 768 ہسپتالوں میں5342مریض زیر علاج ہیں۔  

مزید پڑھیں:  ٹانک، نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئَے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم