آرمی چیف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت

راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سیکیورٹی گارڈز کو خراج تحسین ،آرمی چیف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شہید سیکیورٹی گارڈ کو بھی خراج تحسین.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جان کی قربانی دے کر دہشتگردوں کو انٹری پوائنٹ پر روکا،سیکیورٹی گارڈ کی قربانی نے دہشتگردوں کے بڑے حملے کو ناکام بنایا، سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کو روکا.

آرمی چیف نے سیکیورٹی اداروں، پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی کو سراہا.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک میں دیر پا امن شہدا کی بڑی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا،قوم کی حمایت کے ساتھ دشمن کے مذموم مقاصد کو بے نقاب کریں گے،اپنی بہادرقوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنادیں گے.