باڑہ سے تیراہ جانے والی فلائنگ کوچ اُلٹ گئی – 12 افراد زخمی

خیبر: پولیس کے مطابق باڑہ سے تیراہ جانے والی فلائنگ کوچ نری بابا کے مقام پر الٹ گئی، کوچ الٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی، فلائنگ کوچ میں سوار افراد شادی بیاہ میں شرکت کے لئے جارہے تھے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔