کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت ہوا

اسلام آباد: اجلاس میں کراچی کے عوام کے لیے بجلی کی قلت دور کرنے کے لیے بجلی کی طلب اور رسد کی صورتحال اور اس کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں کراچی الیکٹرک کے سی ای او نے بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لئے کمپنی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی وضاحت کی،

اسد عمر کے مطابق کراچی الیکٹرک کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کراچی کے عوام کو بجلی کی مناسب فراہمی دستیاب ہو،وزارت بجلی ، کراچی کو بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں مختلف اسٹاک ہولڈرز کے کردار اور ذمہ داریاں ہر ایک پر واضح ہونی چاہئیں ،

اسد عمر نے اجلاس میں فیول سپلائی چین سے متعلق امور جس کی بنا پر کراچی میں بحران پیدا ہوا اور اس کی وجوہات جاننے کے لیے شہزاد قاسم کی زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا

اسد عمر نے وزارت توانائی کو ہدایت کی کہ وہ کراچی کی مستقبل میں بجلی کی ضروریات کے سلسلے میں کے الیکٹرک سے باقاعدہ رابطہ میں رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو