Mehwish Hayat recites soulful naat but silence critics

اداکارہ مہوش حیات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ پر حاضری کیلئے بے تاب

ویب ڈیسک: اداکارہ مہوش حیات نے عمرہ کے دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے مسجد نبوی میں دوبارہ حاضری کی خواہش کااظہارکیا ہے،انسٹاپرمہوش نے والدہ اور بھائی دانش حیات کے ساتھ مسجد نبوی کے سامنے کھینچی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” فیملی کے ساتھ ان مبارک لمحات کا دوبارہ تجربہ کرنے کیلئے مزید انتظارنہیں ہورہا”۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

اے مدینے کے زائر خدا کے لیے ۔۔ داستانِ سفر مجھ کو یوں مت سنا ،بات بڑھ جائے گی ، دل تڑپ جائے گا ،میرے مُحتاط آنسو چھلک جائیں گے،

مہوش نے ساتھ ہی پروفیسر اقبال عظیم آبادی کے نعتیہ کلام کے چند اشعار لکھے،

اے مدینے کے زائر خدا کے لیے داستانِ سفر مجھکو یوں مت سنابات بڑھ جائے گی ، دل تڑپ جائے گامیرے مُحتاط آنسو چھلک جائیں گے،یہ مقبول کلام “فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر” معروف نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی نے پڑھا تھا،یہ تصویر گزشتہ سال کی ہے جب مہوش حیات نے والدہ اور بھائی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن