Ajmal Wazir PC1

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے 23صحافیوں میں علاج معالجے کیلئے امدادی رقوم کے چیکس تقسیم

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے 23صحافیوں میں علاج معالجے کے لئے امدادی رقوم کے چیکس تقسیم، مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے چیکس تقسیم کیے، اجمل وزیر نے کہاکہ صحافیوں کی فلاح کے لیے اقدامات کی خاطر اسمبلی سے ایکٹ منظور کرایا ہے،

جسکے رولز جلد ہی محکمہ قانون سے منظور ہوجائنگے، ایکٹ کے تحت بے روزگار صحافیوں,60 سال سے بڑی عمر کے صحافیوں کی مالی امداد اور بچوں کی شادیوں کے لیے جہیز فنڈ دیا جائے گا، صوبائی حکومت کورونا سے جاں بحق صحافیوں کے لیے شہید پیکج کا اعلان کرچکی ہے، ضم شدہ اضلاع کے 7 پریس کلبز کے لیے 20لاکھ روپے فنڈ دیا جائےگا، ضم شدہ اضلاع کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اور انکے مابین اختلافات ختم کرنے کے لئے سینئر صحافیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائیگی،

مزید پڑھیں:  بارش سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائَے، ایمل ولی خان

ضم شدہ اضلاع کے مسائل اجاگر کرنے میں صحافیوں کا بھی کردار ہے، معاشرے کے اس اہم ستون کی ہماری نگاہ میں قدر ہے، ضم شدہ اضلاع کے صحافیوں کے مسائل دور کرینگے،ضم شدہ اضلاع کی صحافی برادری کو صوبے کے دیگر اضلاع کے برابرمراعات دینگے،

مزید پڑھیں:  سونا فی تولہ 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہو گیا

محکمہ اطلاعات کا دائرہ بھی ضم آضلاع تک بڑھایا گیا ہے، محکمہ اطلاعات ضم آضلاع میں صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے مسائل حل کریں گے، ضم آضلاع میں 5 ریڈیو سٹیشن قائم کئے جارہے ہیں، ضلع باجوڑ کا ریڈیو سٹیشن فعال جبکہ باقی ریڈیو سٹیشنز بھی جلد فعال کی جائیگی۔