SYEDALIGEELANI

سید علی شاہ گیلانی نے حریت کانفرنس کو الوداع کہہ دیا

سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے سینئر ترین اور بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی نے آل پارٹی حریت کانفرنس سے خود کو علیحدہ کرنے کا اچانک فیصلہ کر لیا ہے،ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سوموار کی صبح حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی سے منسوب ایک آڈیو پیغام میں علیحدگی پسند جماعتوں کے اتحاد آل پارٹی حریت کانفرنس کو الوداع کرنے کا اعلان کیاگیا ہے،

مزید پڑھیں:  غزہ، غذائی قلت کے باعث یومیہ 10 بچے جاں بحق ہو رہے ہیں

اپنے مبینہ آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس کی موجودہ حالت کے پیش نظر انہوں نے حریت کانفرنس سے خود کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حریت کانفرنس کو ایک مفصل خط بھی ارسال کیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گیلانی نے کہا کہ حریت کانفرنس کی موجودہ حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ‘میں نے حریت کانفرنس سے استعفی دے دیا اور اب میں اس سے دوری اختیار کرنا چاہتا ہوں۔