bc6413dc 81ee 4a6c 9959 a1334b019dea

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد یونس نے کمپیوٹرائزڈ انسٹیٹیوشن برانچ کا افتتاح کیا

پشاور:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پشاور میں پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات پر کیس فلو منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے پائلٹ فیز پر تمام عدالتوں میں چند ماہ سے کام ہو رہا تھا، لاک ڈائون کے بعد کمپیوٹرائیزیشن کی جانب ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کے طرز پر کمپیوٹرائزڈ سول و شیشن انسٹیٹیوشن برانچز کا افتتاح کیا گیا،

جس میں کسی بھی کیس کا داخل دفتر ہونے سے پہلے کمپیوٹرائزڈ اندراج ضروری ہوگا، جس کے بعد کیس کمپیوٹر میں سکین ہونے کے بعد مطلعقہ عدالت کو مارک کیا جائے گا۔ کیس کی تمام پروسیڈنگ کمپیوٹر میں درج ہونگی ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر بلند، جنرل سیکریٹری صفی اللہ اور  پشاور ہائی کو رٹ کے ڈائیریکٹر آئی ٹی لال شاد بھی ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج محمد یونس کے ساتھ موجود تھے، جنہوں نے اس نئے نظام کی کامیابی کے لئے دعا بھی فرمائی، وکلاء  نے اس موقع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان
مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

اس نظام کے مکمل فعال ہونے سے وکلاء اپنی آرڈر شیٹیں ای میل پر ملاحظہ کر سکیں گے ، جبکہ ساءلین  اپنے کیس کی آیندہ سماعت کی تاریخ میسج کے ذریعے دیکھ سکیں گیں۔ جبکہ کاز لسٹ بھی مکمل آن لائنگی  میسر ہو گی، کسی بھی کیس کی ٹریکنگ باآسانی ممکن ہو گی۔