بنوں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی کاروائی، علاقہ جانی خیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا

بنوں : پولیس اور سیکورٹی فورسز کی کاروائی، علاقہ جانی خیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد۔ بنوں پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مخبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ جانی خیل کی حدود گاوں لالا کلہ میں مشکوک چیز پڑی ہے بنوں پولیس،سیکورٹی فورسز نے ہمراہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آئی ڈی کو اڑا دیا،انچارج بی ڈی ایس اسکواڈ کے مطابق آئی ڈی میں 8/10 کلو بارودی مواد موجود تھا۔