خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25ہزار سے تجاوز کر گئی، مجموعی اموات 914

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران16 افراد جاں بحق ،صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 951 ہوگئی ہے.

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 483 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 26ہزار 598 ہوگئی.

کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 441مریض صحت یاب ،:صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 13067متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی9 ہزار222 ہوگئی ہے،پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 459افراد انتقال کرچکے ہیں،پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 6 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں،پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 193افراد متاثر ہوئے ہیں.