خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم نے انگریزی اور علاقائی زبانوں میں کورسز کے ویڈیوز اپ لوڈ کر دیے

پشاور:محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے طلبا کے تعلیمی صلاحیتوں میں بہتری لانے اور ان کے قیمتی وقت کے ضیا کو بچانے کی غرض سے انگریزی اور علاقائی زبانوں میں کورسز کے ویڈیوز اپ لوڈ کر دیے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا کہ ڈیجیٹل پروگرام میں گریڈ-1 سے گریڈ-12 تک تعلیم گھر، لرن سمارٹ پاکستان اور اساتذہ کے لیے آن لائن ٹیچر ٹریننگ سرٹیفکیشن شامل ہیں.یہ اقدامات کرونا صورتحال سے نمٹنے کے لیے شروع کیے گئے محکمہ تعلیم اس میں مزید جدت لائیں گے اور یہ آن لائن ڈیٹا روزبروز اپ ڈیٹ ہوتا رہے گا۔وزیر تعلیم کا کہنا تھاکہ سیکرٹری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری اور محکمہ تعلیم کے حکام کی کوششوں اور اصلاحات کو سراہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لرننگ پورٹل پر ویڈیوز اپ لوڈ کئے گئے ہیں جن کی ٹوٹل تعداد 170 تک ہیں اور مزید ویڈیوز بھی اپلوڈ کی جا رہی ہے۔ اپلوڈ شدہ ویڈیوز میں جنرل نالج، میتھس، بیالوجی، فزکس اور کیمسٹری کے گریڈ ایک سے لیکر گریڈ بارہ تک کے مضامین شامل ہیں۔ والدین اور طلبا اپنی ذمہ داریاں پوری کر کے ان سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔