نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے کے 39 ارکان اہلخانہ سمیت آج وطن واپس آئیں گے

اسلام آباد:پاکستان اور بھارتی ہائی کمیشن کا سفارتی عملہ 50 فیصد کم کرنے کا معاملہ ،زرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے کے 39 ارکان اہلخانہ سمیت آج وطن واپس آئیں گے، اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن عملے کے 143 ارکان اہلخانہ سمیت بھارت واپس چلے جائیں گے،ہائی کمیشن، اہلخانہ کے علاوہ بھارت میں پھنسے پاکستانی بھی واہگہ کے زریعے وطن پہنچیں گے،زرائع کا کہنا تھا کہ ھارتی ہائی کمیشن کا عملہ بھی آج صبح اسلام آباد سے روانہ ہوچکا ہے،پاکستان اور بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 50 فیصد کم کرنے کے حوالے سے فیصلہ بھارت کا یکرفہ فیصلہ ہے۔