پیپلزپارٹی کے راہنما عبدالقادر پٹیل نے مراد سعید کا چیلنج قبول کرلیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما عبدالقادر پٹیل نے مراد سعید کا چیلنج قبول کرلیا، قادر پٹیل نے کہا کہ مراد سعید جہاں بلائیں، جب بلائیں، میں مناظرے کو تیار ہوں، مراد سعید جلسے میں مناظرہ کریں، ٹی وی پر کریں، میں تیار ہوں، انہو ں نے کہا کہ مراد سعید کی اتنی سطح اور اہلیت نہیں کہ وہ میرے لیڈر بلاول بھٹو سے مکالمہ کرسکیں، عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ مراد سعید آئیں اور بلاول بھٹو کے سپاہی کا سامنا کریں، مراد سعید منہ چھپا کر بھاگنے کے بجائے ہمت کرکے مناظرے کیلئے میرا سامنا کریں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر مراد سعید نے مناظرے کے چیلنج سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تو میں انہیں یاد دلاتا رہوں گا،آپ نے چیلنج دیا، ہم نے قبول کرلیا، کب مناظرہ کرنا ہے؟ قادر پٹیل نے مراد سعید سے وقت مانگ لیا،قادر پٹیل نے کہا کہ مناظرے کی ایک شرط یہ ہوگی کہ شکست کے بعد مراد سعید بچوں کی طرح روئیں گے نہیں۔