n00759563 b

تحصیل جمرود، باڑہ، غلنئی اورخار میں ریسکیو سروسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا – وزیراعلیٰ محمود خان

پشاور:وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت محکمہ ریلیف کے تحت ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا ،

وزیر اعلی نے ہدایات دی کہ ضم شدہ اضلاع میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کو مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق یقینی بنایا جائے،ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے زمینوں کی خریداری کا عمل تیز کیا جائے.

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضم شدہ اضلاع میں ریسکیو 1122کے تحت مختلف نوعیت کی 1816 نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں، بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اب تک 1193آسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے، باقی ماندہ آسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا.

مزید پڑھیں:  ملکی مفاد کیخلاف بیان سے کر لاتعلقی کا اظہار پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، عطا تارڑ

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نئے بھرتی کئے گئے ریسکیو اہلکاروں کی تربیت کا عمل اگلے دو دنو ں کے اندر شروع کیا جائیگا، 2450 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے قبائلی اضلاع کے پندرہ تحصیلوں میں ریسکیو اسٹیشنز کے قیام پر کام جاری ہے، تحصیل جمرود، باڑہ، غلنئی اورخار میں ریسکیو سروسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے. وزیر اعلی محمود خان وزیر اعلی محمود خان نے تاقید کی کہ ضم شدہ اضلاع کی نن ٹیکنکل آسامیوں پر بھرتی کے لئے مقامی امیدواروں کو ترجیح دی جائے

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا