int t conference to mark 40 years of afghan refugees in pakistan begins today 1581918379 3797

ملک میں افغان مہاجرین کی مدت قیام میں مزید 12ماہ کی توسیع

پشاور: مرکزی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر افغان مہاجرین کی مدت قیام میں مزید 12ماہ کی توسیع کر دی، حکومتی معائدہ کے مطابق افغان مہاجرین نے 30جون کو اپنے آبائی وطن واپس جانا تھا، مگر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث یو این سی ایچ آر نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی حکومت نے معائدہ کر کے افغان مہاجرین کی مدت قیام میں مزید ایک سال توسیع کروائی.

مزید پڑھیں:  واقعہ بہاولنگرکی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

اب افغان مہاجرین سال 2021ء 30جون تک پاکستان میں قیام پذیر ہوں گے، واضع رہے کہ اس وقت پورے ملک میں 14لاکھ سے زائد افغان مہاجرین قیام مذیر ہیں،اس ضمن میں مزید معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز افغان مہاجرین کے مشیران کی درخواست پر منعقدہ اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کے موقع پر کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر افغان مہاجرین کی مدت قیام میں مذید ایک سال کیلیے توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  پیٹرول 4 روپے 53 پیسے، ڈیزل 8 روپے 14پیسے فی لیٹر مہنگا