62432907 375264973338880 611677774733639680 n

میجر جنرل اقبال عباسی کیلئے وانا میں الوادعی تقریب کا انعقاد

جنوبی وزیرستان:میجرجنرل اظہراقبال عباسی کیلئے وانا میں الوادعی تقریب منعقد ہوئی،تقریب کے دوران آئی جی ایف سی جنوبی وزیر ستان نے کہا کہ انگوراڈہ گیٹ دو ہفتوں میں کھول دیاجائیگا.،قبائلی عوام کے رسم رواج کا خیال رکھیں گے.انہوں نے کہا کہ پاک فوج علاقہ مکین نے ملکر قبائلی علاقوں میں آمن وآمان قائم کیا.ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کام کئے جائینگے. آئی جی ایف سی کہ کہنا تھا کہ قومی مشران ڈپٹی کمشنر نے آئی جی ایف سی کو تحفہ پیش کر رخصت کیا.و ساوتھ انسپکٹر فرانٹئیر کور میجر جنرل اظہر اقبال عباسی کے اعزاز میں وانا سکاٹس کیمپ میں الوادعی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں وزیر سلیمان خیل دوتانی مشران اور علما کرام کے علاوہ سکاوٹس فورس کمانڈنٹ محمد وسیم الطاف ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اسسٹنٹ کمشنر آمیرنواز 136وینگ کرنل نوید راجہ اور دیگر آرمی آفسران نے بھی شرکت کیں، دوران تقریب آئی جی ایف سی میجر جنرل اظہر اقبال عباسی نے کہا کہ میں نے یہاں پر انتہائی زمہ داری کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دی ہیں. ہمیشہ آمن ترقی اور خوشحالی کی بات کی ہے وانا کے لوگ انتہائی پرآمن ہے مشکل وقت میں ہمیشہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں دوتانی سلیمان خیل اور احمدزئی وزیرقبائل محب وطن ہے انگور اڈا گیٹ دوہفتوں میں کھول دیا جائے گا اس بارے کورکمانڈر پشاور سے تفصیلی بات چیت کیں ہے انگوراڈہ گیٹ کھولنے کیلئے اور کرونا سے خطرات کے پیش نظر بہتر انتظامات کئے جائینگے. ضلع جنوبی وزیرستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی شرح دوسرے اضلاع کی نسبت بہت کم ہے چونکہ انگور اڈا گیٹ کھولنے کا مطالبہ پورے احمد زئی وزیر قبائل کا ہے اس لیے میں نے انگوراڈہ کھولنے کوشش کیں ہیں. م ملک رحمت اللہ یار گل خیل نے ٹرانسفر ہونے والے آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ آپ دوسری جگہ تعیناتی کے بعد ہمارے مسائل پر نظرِ رکھوں گے ملک جمیل اور دیگر نے کہاکہ کہا کہ 9/11 کے بعد سکیورٹی فورسز نے آپریشنوں کے دوران ہماری عزت وناموس کا خیال رکھا ہے پاک فوج نے قربانیاں دیکر مقامی لوگوں کی تعاون سے آمن وآمام قائم کیا مشران نے آئی جی ایف سی کے کردار کو سرہا اور بتایا گیا کہ ہمارے جرگے رسم رواج کا بہت خیال رکھا گیا اس لیئے ہمیشہ کیلئے میجر جنرل اظہر اقبال عباسی کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں امید ظاہر کرتے ہیں کہ آنے والے نئے ائی جی ایف سی آمن وآمان ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں پتنگ بازی پر دفعہ 144نافذ،درجنوں دکانیں سیل