wapda

واپڈا نے مالی سال 20-2019 میں پن بجلی کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

اسلام اباد : واپڈا اعلامیہ کے مطابق مالی سال 20-2019 پاکستان میں پن بجلی کی پید اوار کے حوالے سے تاریخی سال ثابت ہوا، مالی سال 20-2019 میں واپڈا پن بجلی گھروں سے نیشنل گرڈکو 37 ارب40 کروڑ یونٹ بجلی مہیا کی گئی، مالی سال 20- 2019 میں پیدا ہونے والی پن بجلی کسی بھی سال کے دوران پن بجلی کی ریکارڈپیداوار ہے،

مزید پڑھیں:  نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے، بیرسٹر سیف

واپڈا اعلامیہ کے مطابق مالی سال20- 2019 میں پیدا ہونے والی پن بجلی گزشتہ سال کی نسبت 6 ارب 23 کروڑ یونٹ زیادہ ہے، پن بجلی کی یہ اضافی پیداوار تھرمل ذرائع سے پیدا کی جاتی تو قومی خزانے کو 87 ارب 22کروڑ روپے خرچ کرناپڑتے، مالی سال20- 2019 میں پن بجلی کی ریکارڈ پیداوار بہتر آبی صورت حال اور پن بجلی گھروں کی بہتر دیکھ بھال اور مؤثر آپریشن سے ممکن ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع