mobiles

پاکستان نے بھی اسمارٹ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کا آغاز کر دیا۔

اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسمارٹ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوگئی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا اور شاید ہی کبھی ایسا بجٹ پیش کیاگیا ہو۔

مزید پڑھیں:  غزہ فنڈز کیلئے نیلامی، بلاک بسٹر فلم 'جوکر' کے ہیرو نے دستخط شدہ پوسٹر دیدیاق

انہوں نے کہا کہ جب بجٹ پیش بھی نہیں ہوا تھا تواپوزیشن نےنا منظور نامنظور کے نعرے لگائے، اپوزیشن نے بجٹ کو نہیں پڑا صرف ذاتی حملے کیے ہیں، ہم نے سب سے بڑے دو مافیاز کو اقتدار سے باہر نکالا۔

مزید پڑھیں:  شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی، مہوش حیات

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر صنعت ہونے کے باوجود اعلان کرتا ہوں زراعت ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے، بجٹ نہ پڑھنے والوں نے شور مچایا ،احتساب ان کے اعصاب پر سوار ہے۔