puta teachers

پشاور یونیورسٹی ٹیچرز کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری

پشاور: پشاور یونیورسٹی ٹیچرزایسوسی ایشن کااساتذہ کی تعیناتی اور ترقیوں پر پابندی کے خلاف احتجاج جاری.
پیوٹا کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری، شرکاء کا حکومت سے تمام سٹاف کو ریگولرائز کرنے اور اساتذہ کو اگلے سکیل میں ترقی دینے کا مطالبہ.
ڈاکٹر فضل ناصر صدر پیوٹا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ اعلامیے یونیورسٹی کی خود مختاری میں مداخلت ہے، حکومتی پابندیوں سے اساتذہ کی تعیناتی اور ترقی سمیت متعدد اہم اقدامات تاخیر کا شکار ہیں۔
مطالبات پورے ہونے تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ